لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں اٹارنی جنرل آفس کیملازمین کو جوڈیشل الا ئونس نہ دینے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے درخواستوں پر سماعت 14جنوری تک ملتوی کردی اورسرکاری وکیل کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے احمد رضا اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں جواب پیش کیا تو عدالت نے جواب داخل کرانے کے طریقہ کار سے اتفاق نہ کیا، عدالت نے سرکاری وکیل پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا عدالت میں اس طرح جواب داخل کرایا جاتا ہے؟ آپ باضابطہ ہائی کورٹ آفس کے ذریعے جواب داخل کرائیں ۔