پنجاب یونیورسٹی ملازمین کو الا ئونس کی ادائیگی کیلئے سمری تیار کرنے کی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب یونیورسٹی کا 7 ہزار ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف 2022 سے 15 فیصد سپیشل الا ئونس سے محروم ہے۔ آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کی درخواست پر گورنر نے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ملازمین کو الا ئونس کی ادائیگی کیلئے سمری تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایپکا کیجانب سے صدر ناصر رحمت اور جنرل سیکرٹری طارق محمود نے وفد کے ہمراہ گورنر سے ملاقات کی۔