ایل ایل بی ڈگری پروگرام4سالہ کرنے بارے نوٹیفکیشن جعلی قرار

4سالہ پروگرام نئے داخلہ لینے والے طلبہ کیلئے متعارف کرایا:ایچ ای سی کی وضاحت
لاہور(خصوصی رپورٹ )ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 5 سالہ ایل ایل بی ڈگری پروگرام کو 4 سالہ کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش وائر نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے کہ پروگرام میں پہلے سے داخل تمام طلبہ اپنی ڈگری5سال میں ہی مکمل کرینگے ،کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ترجمان ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ 4سالہ ایل ایل بی پروگرام صرف نئے داخلہ لینے والے طلبہ کیلئے متعارف کرایا گیا ہے اور اسکا اطلاق پہلے سے زیر تعلیم طلبہ پر نہیں ہوگا۔کمیشن نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی نوٹیفکیشن یا تعلیمی پالیسی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے صرف ایچ ای سی کے مستند ذرائع سے رجوع کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں