کراچی یونیورسٹی نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری جعلی قرار دے دی‘عدالت میں رپورٹ جمع

 اسلا  م آباد (آئی این پی )کراچی یونیورسٹی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کو جعلی قرار دیا ہے۔ جامعہ کے ناظم امتحانات نے بتایا کہ ڈگری اور مارک شیٹ میں نہ صرف انرولمنٹ نمبر بلکہ دیگر دستاویزات میں بھی جعلسازی کی گئی تھی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری تنازع کیس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی، کراچی یونیورسٹی کا جواب بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔