مریم اورنگزیب اور عظمی بخاری کیلئے 4 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

لاہور(آئی این پی)وزیر اطلاعات عظمی زاہد بحاری نے ذاتی میک اپ اور پریزنٹیشن کے اخراجات کے لیے 4 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں ایک نوٹیفیکیشن گردش کرتا رہا جس میں دعوی کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی زاہد بخاری کے ذاتی میک اپ اور پریزنٹیشن کے اخراجات کے لیے 4 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کی ہے۔یہ مبینہ نوٹیفیکیشن وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آ گیا، تاہم اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی زاہد بخاری نے اس نوٹیفیکیشن کو جعلی اور من گھڑت قرار دیا اور واضح کیا کہ اس کا حکومتِ پنجاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔