لاہور (خصوصی رپورٹ ) پنجاب یونیورسٹی نے محمد اشرف کو انفارمیشن مینجمنٹ کے مضمون میں ان کے تحقیقی مقالہ "سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے ذاتی معلومات کے تبادلے پر اثرانداز ہونے والے عوامل: ایک کثیر نظریاتی فریم ورک " کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پرووائس چانسلر، اور پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن سائنس کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔