جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلی ڈگری پر امریکا جانے والی خاتون کو 6سال قید کی سزاسنادی، جرمانہ بھی عائد
کراچی(آئی این پی )کرا چی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر امریکاجانے والی پریانکا دیوی سمیت 4 ملزمان کے خلاف کیس میں تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزمہ کو مجموعی طور پر 6 سال کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزمہ پر 45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے شریک ملزمان مریم، امان، اور راشد کو 2،2 سال قید کی سزا سنائی، اور ہر ایک پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ عدالت کی آبزرویشن میں کہا گیا کہ جعلی ڈگری اور تعلیمی اسناد معاشرے کے لیے خطرہ ہیں اور یہ کہ جعلی ڈگریاں ڈگری ہولڈرز اور تعلیمی اداروں کے لیے خطرہ ہیں۔