ایل ایل بی 4 سالہ کورس گائیڈ لائن بارے وائرل لیٹر جعلی ہے، ایچ ای سی

اسلام آباد(آئی این پی )ہائیر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی ) نے ایل ایل بی چارسالہ کورس گائیڈ لائن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے لیٹر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے نہیں جاری کیا گیا۔ ایچ ای سی نے ایل ایل بی 4 سالہ کورس گائیڈ لائن کے حوالے سے لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ یہ لیٹر جعلی ہے، کمیشن طالب علموں، جامعات اور عوام کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ اس جعلی خط پر اعتبار نہ کریں اور اس خط کو نہ پھیلائیں۔بیان کے مطابق کسی قسم کی درست اور مستند معلومات کے لئے ایچ ای سی کی ویب سائیٹ اور مصدقہ سوشل میڈیا ویب سائٹس سے رجوع کریں۔