پسند کی شادی پر بہن ، بہنوئی قتل

سمرا شہزادی اورافضل قبرستان فاتحہ خوانی کیلئے آئے تو لڑکی کے بھائی شاہد نے چھریاں مار دیں 
حافظ آباد( خصوصی رپورٹ)نواحی گا ئوں لالکے میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے چھریوں کے پے در پے وار کرکے بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا۔محمد افضل نے سمراشہزادی سے پسند کی شادی کی تھی۔گزشتہ روز سمرا شہزادی خاوند محمد افضل کے ہمراہ لالکے قبرستان میں فاتحہ خوانی کیلئے آئی تو اسکے بھائی شاہد نے دونوں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ ڈی پی او فواداحمد نے دوہرے قتل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس پر پولیس نے چند گھنٹے بعد ہی ملزم شاہد عباس کو گرفتارکرلیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرارواقعی سزادلوائی جائے گی۔دوسری جانب دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔