خاتون نے چندبرس قبل پسندکی شادی کی تھی ،بھائی نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا
شیخوپورہ (آئی ا ین پی) شیخوپورہ کے نواحی گائوں میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے زمیندار کے ساتھ چند برس قبل پسند کی شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔