پسندکی شادی کرنے پر بہن ، بہنوئی قتل

شہزادی نے دوماہ قبل فرحان سے پسند کی شادی کی ،چندروزقبل صلح ہوگئی
میاں بیوی رشتہ داروں کوملنے گائوں آئے توبھائی ذوالفقار نے فائرنگ کردی
چیچہ وطنی،ساہیوال (خصوصی رپورٹ)پسندکی شادی کرنے پر بھائی نے بہن اور بہنوئی کوقتل کردیا،نواحی گائوں111/7Rکی رہائشی شہزادی نے دوماہ قبل ڈسکہ کے رہائشی فرحان سے پسند کی شادی کی تھی ، چند روز قبل لڑکی کے ورثا نے صلح کرلی تھی ،گزشتہ روزشہزادی اور فرحان رشتہ داروں کوملنے گائوں111/7Rآئے تو بھائی ذوالفقار نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیااور فرارہوگیا،ڈی ایس پی چیچہ وطنی تاثیر ریاض چیمہ اورایس ایچ او تھانہ صدرجائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورتفتیش شروع کردی ،ڈی پی اوساہیوال راناطاہر نے واقعہ کانوٹس لیکر ڈی ایس پی چیچہ وطنی سے رپورٹ طلب کرلی۔