پسند کی دوسری شادی ،بھائیوں نے بہن کو قتل کر دیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)پسند کی دوسری شادی کرنے پر بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا۔تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ ڈھڈی والا میں 44 سالہ رخسانہ کوثر نے پہلے شوہر اکبر علی سے خلع لیکر شاہد علی سے دوسری شادی کرلی جس کے رنج میں خاتون کے بھائی فیصل اور آصف نے اسے گھر میں قابو کرلیا اور اندھا دھند گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا بعد ازاں ملزم موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔