شہباز نے 4 ماہ قبل ساہیوال کی حمیرا بشیر سے پسند کی شادی کی شبیر وغیرہ نے حویلی لکھا صلح کے بہانے بلاکر مارڈالا
دیپالپور ، اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)پسند کی شادی کا رنج، دلہن کے بھائیوں نے فائرنگ کرکے بہنوئی قتل کر دیا، موضع ماندھل احمد پور شرقیہ کے رہائشی نوجوان شہباز نے 4 ماہ قبل ساہیوال چک 90/9L کی رہائشی حمیرا بشیر سے پسند کی شادی کی تھی، چند یوم قبل حمیرا اپنے بھائیوں کو ملنے ساہیوال گئی تو اس کے بھائی شبیر، منیر اور امیر اپنی بہن کو حویلی لکھا کے علاقے کھگہ مہر شاہ لے آئے اور اپنے بہنوئی شہباز کو صلح کے بہانے بلاکر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقتول کی لاش ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا۔