غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا گرفتار

ملزم کا تعلق چلاس ویلی دیامیر سے ہے، جو واردات کے بعد سے روپوش تھا
لاہور ( کرائم رپورٹر) غیرت کے نام پر اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مجاہد اسکواڈ ناکا شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 6 دسمبر 2024ء کو نوبیاہتا جوڑے کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا تھا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ساتھیوں سمیت کوٹ لکھپت پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم اندوہناک واردات کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش تھا جب کہ ملزم کا تعلق چلاس ویلی دیامیر سے ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس کے آنے تک ملزم کاشف تھانہ شیرا کوٹ کی تحویل میں رہے