لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن میں الفتح سٹور کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے میں 24 سالہ نوید ولد محمد عالم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش جناح ہسپتال منتقل کر دی۔ واقعے کے بعد پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔