کار کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار ہلاک

 دھرمپورہ انڈر پاس کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار دی 
 ریس لگانے کا خونی کھیل جاری تیز رفتار ٹرک ریس لگاتے ہوئے دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)دھرمپورہ انڈر پاس کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا بتایا گیا ہے کہ دھرمپورہ انڈر پاس کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردیلاہور کی سڑکوں پر ریس لگانے کا خونی کھیل جاری تیز رفتار ٹرک ریس لگاتے ہوئے دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ریسکیو ٹیم کا کہنا تھا کہ حادثے میں دونوں ٹرک ڈرائیور سوار شدید زخمی ہوئے، عینی شاہدین کے مطابق ٹرک ڈرائیور ریس لگاتے ہوئے زگ زیگ ڈرائیونگ کر رہے تھے،چلڈرن ہسپتال کے قریب ٹرک بے قابو ہو کر دوسرے ٹرک سے ٹکراگیا،خوفناک حادثے کے بعد فٹ پاتھ پر چڑھ گیا،حفاظتی جنگلے بھی اْکھڑ گئے.متاثرہ ڈرائیور کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرک سے نکالا،حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور نیفرار ہونے کی کوشش کی ایک کو شہریوں نے پکڑ لیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی