غیر ملکی شہری موٹر سائیکل پر سوار تھا ، ٹکر سے گر ا تو دوسری گاڑی سے ٹکرا گیا ، سی ٹی او کا نوٹس
رائیونڈ روڈ پر موٹر بائیک کے پیچھے بیٹھا 65سالہ یوسف اچانگ گر ا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کیولری چوک سے جانب ٹی کراسنگ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار غیر ملکی شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی شہری موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ نامعلوم کار نے اسے پیچھے سے ٹکر مار دی،جس کے باعث موٹر سائیکل سوار سڑک کی دوسری جانب جاگرا جہاں وہ ایک دوسری گاڑی سے بھی ٹکرا گیا۔حادثے کے نتیجے میں غیر ملکی شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے افسوسناک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم گاڑی کو فوری ٹریس کرنے کا حکم دے دیا۔سی ٹی او لاہور نے ڈی ایس پی محمد اشفاق کو سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حادثے میں ملوث گاڑی اور ڈرائیور کا سراغ لگانے کی ہدایت کی ہے۔ آرائیاں رائیونڈ روڈ پر موٹر بائیک سے گرنے کے باعث 65 سالہ شخص جاں بحق ہوگیاریسکیو حکام کے مطابق موٹر بائیک پر دو افراد سوار تھے کہ پیچھے بیٹھا شخص اچانک نیچے گر گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 65 سالہ یوسف ولد مقبول موقع پر ہی دم توڑ گیا۔