کار کی ٹکر ، موٹرسائیکل سوار ہلاک

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) نامعلوم کار کی ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق ?مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق سلیم مسیح کا بھائی حنیف مسیح موٹرسائیکل پر گھرجارہا تھاکہ 84/5-Lکے قریب نامعلوم کا ر کی ٹکر کے نتیجہ میں حنیف مسیح جاں بحق ہو گیا جبکہ نامعلوم ڈرائیور کار سمیت فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے متوفی کے بھائی سلیم مسیح کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔