حادثہ مصطفی آباد میں پیش آیا ،3زخمی ہسپتال منتقل ، کارسوارفرار، حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں کار کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے نوجوان جاں بحق اور افراد 3زخمی ہو گئے۔جبکہ کار سوار موقع کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے علاقے میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی جس میں ذیشان نامی نوجوان موقع پر جاں بحق اور کلیم اللہ،محسن اور لیاقت زخمی ہو گئے جبکہ حادثے میں گاڑی مکمل تباہ ہو گئی، لیکن ڈرائیور ایئر بیگ کھلنے کے باعث محفوظ رہا اور حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر جاں بحق نوجوان کی لاش مردہ خانے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔