مناواں بھینی انڈر پاس کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری ،ایک زخمی ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر ایک شخص کو ہلاک دوسرا زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ مناواں بھینی انڈر پاس کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور دوسرا شخص زخمی ہوگیا کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرکے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔