اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعلی خیبرپختونخواسہیل آفریدی نیبانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق کیس میں وفاقی آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا۔ وزیر اعلی کے پی سہیل اافریدی نے 8 صفحات پر مشتمل جواب ایڈوکیٹ جنرل کے زریعے جمع کرایا۔جواب میں موقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کبھی قائم نہیں ہوئی، اصل اقدام بانی پی ٹی آئی رہائی امن تحریک ہے، بانی پی ٹی آئی رہائی امن تحریک پرامن، غیر مسلح اور رضاکارانہ ہے جبکہ رہائی امن تحریک میں کسی مسلح ڈھانچے یا نجی ملیشیا کا وجود نہیں۔وزیر اعلی سہیل آفریدی نے جواب میں موقف اپنایا کہ آئینی درخواست سیاسی مقاصد اور غلط بیانی پر مبنی ہے، آئینی درخواست قبل از وقت، فرضی اور ناقابل سماعت ہے، درخواست گزار بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ثابت کرنے میں ناکام رہا، رہائی تحریک کو آئین کے آرٹیکل 16، 17 اور 19 کا تحفظ حاصل ہے۔