خیبرپختونخوا 12 سال سے کمپرومائزڈ صورتِ حال سے گزر رہا ہے:صدر عوامی نیشنل پارٹی
اسلام آباد (آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلی کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں۔انہوں نے خیبر پختونخوا کی گورننس پر دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ کے پی پچھلے 12 سال سے کمپرومائزڈ صورتِ حال سے گزر رہا ہے۔ایمل ولی کا کہنا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی، بے امنی اور طالبائزیشن ہے، مگر صوبے کے وزیرِ اعلی کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں، صوبے میں حکومت نظر ہی نہیں آ رہی