پنجاب حکومت نے گرانٹ اِن ایڈ 2025 پالیسی نافذ کردی، سخت شرائط عائد

پنجاب حکومت نے گرانٹ اِن ایڈ 2025 پالیسی نافذ کردی، سخت شرائط عائد

لاہور: پنجاب حکومت نے گرانٹ اِن ایڈ 2025 پالیسی کا اطلاق کرتے ہوئے فنڈز کے حصول کے لیے سخت شرائط نافذ کر دی ہیں، جس کے تحت گرانٹ کی تقسیم اور ادائیگی مکمل طور پر کارکردگی اور شفافیت سے مشروط کر دی گئی ہے۔

گرانٹ کی حد مقرر
دستاویزات کے مطابق:سالانہ گرانٹ کی حد اداروں کے لیے 1 ارب روپے اور افراد کے لیے 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔گرانٹ صرف ایک مالی سال اور ایک بار دی جائے گی۔
آڈٹ اور رپورٹس لازمی قرار
پالیسی کے تحت فنڈز کے لیے:

آڈٹ شدہ مالی تفصیلات اور بینک اکاؤنٹ رپورٹ فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ہر 6 ماہ بعد کارکردگی اور پرفارمنس رپورٹ جمع کرانا ضروری ہوگی۔گرانٹ جاری ہونے کے ایک ماہ کے اندر خرچ کی تفصیلات جمع کرانی ہوں گی۔
کارکردگی سے مشروط فنڈز
پالیسی کے مطابق، فنڈز کی تقسیم کارکردگی اشاریوں (KPIs) سے منسلک ہوگی، جبکہ آڈٹ نہ ہونے، رپورٹ جمع نہ کرانے یا KPIs پورے نہ کرنے پر فنڈز منجمد کیے جا سکتے ہیں۔

غلط استعمال پر گرانٹ بند
کارکردگی غیر تسلی بخش ہونے یا فنڈز کے غلط استعمال پر گرانٹ فوری طور پر بند کی جا سکتی ہے اور حکومت کو فنڈز واپس لینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

چھوٹے اداروں پر اثرات
حکام کے مطابق، نئی پالیسی کے پیچیدہ تقاضے چھوٹے فلاحی اداروں اور این جی اوز کے لیے رکاوٹ بنیں گے۔پالیسی سے کاغذی کارروائی اور بیوروکریٹک رکاوٹیں بھی بڑھیں گی، جس سے چھوٹے اداروں کے لیے گرانٹ حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔