حکومت پنجاب نے غیر مسلم شہریوں کو مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مختلف اقلیتی برادریوں کی مدد کی جا سکے۔
وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش اروڑہ نے اس فیصلے کا اعلان کیا اور بتایا کہ مارچ اور اپریل کے دوران مختلف مذہبی تہوار آ رہے ہیں جن میں رمضان المبارک کے بعد مسلمانوں کی عید، ہندو برادری کا ہولی تہوار (13 اور 14 مارچ)، سکھ برادری کا خالصہ جنم دن اور وساکھی (14 اپریل)، اور مسیحی برادری کا ایسٹر (20 اپریل) شامل ہیں۔اس فیصلے کے تحت مستحق مسیحی، سکھ اور ہندو خاندانوں کو 15 ہزار روپے کی گرانٹ دی جائے گی تاکہ ان کی مذہبی خوشیوں میں اضافہ کیا جا سکے۔ سردار رمیش اروڑہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج سمجھتے ہیں اور ان کے حقوق کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔