پنجاب حکومت کی کرسمس گرانٹ کی تقسیم میں بڑی پیشرفت

پنجاب حکومت کی کرسمس گرانٹ کی تقسیم میں بڑی پیشرفت

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کی جانب سے کرسمس گرانٹ کی تقسیم کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جس کے تحت صوبہ بھر کے 10 ہزار مستحق مسیحی خاندانوں کو 15 کروڑ روپے کی کرسمس گرانٹ فراہم کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرسمس کی مناسبت سے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی تھی، جس کی تقسیم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ کرسمس گرانٹ کی ترسیل کے لیے فہرستیں جمع کرائیں۔صوبائی وزیر اقلیتی امور، رمیش سنگھ اروڑہ نے اس حوالے سے تمام اضلاع کے حکام کو ہدایات جاری کیں۔ لاہور میں 3 ہزار 500 مستحق مسیحی خاندانوں کو کرسمس گرانٹ کی ترسیل مکمل ہو گئی ہے، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں 6 ہزار 500 خاندانوں کو یہ گرانٹ فراہم کی گئی۔اس تقسیم سے مستحق مسیحی خاندانوں کو کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہونے کا موقع ملے گا اور انہیں معاشی طور پر بھی فائدہ پہنچے گا۔