چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون نے 168 نائن ایل سمیت گردونواح کے علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران صفائی ستھرائی کے معیار کا جائزہ لیا گیا اور دکانوں پر اشیاء خورد و نوش کے نرخ چیک کیے گئے۔ یونین کونسل کے عملے کو صفائی بہتر بنانے کی ہدایات بھی دی گئیں۔چیف آفیسر بلدیہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ علاوہ ازیں، اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف علاقوں میں اینٹوں کے بھٹوں کا اچانک دورہ کیا جہاں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے استعمال میں خلاف ورزی پر بھٹہ مالکان کے خلاف بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت تنبیہ اور حتمی وارننگ دی گئی ہے۔نرجس خاتون نے واضح کیا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے زگ زیگ ٹیکنالوجی کا فوری نفاذ لازم ہے اور آئندہ خلاف ورزی پر بھٹوں کو سیل کرنے اور قانونی کارروائی کی وارننگ دی۔