الہ آباد (خصوصی رپورٹ)الہ آباد اور گردونواح میں بھٹہ مالکان کی من مانی عروج پر، اینٹوں کے ریٹ دگنے ،شہری چیخ اٹھے، اول میں کھنگر اور ناقص اینٹیں ملا کر 20 ہزار میں فروخت، ایڈوانس رقم وصول کر کے سپلائی میں ٹال مٹول وطیرہ بنالیا ،سماجی تنظیموں اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا کہ ذمہ دار بھٹہ مالکان کے خلاف سخت کارروائی، ضلع سے باہر اینٹوں کی سپلائی پر فوری پابندی عائد کی جائے۔