بھاری چالان و جرمانے، کراچی میں بس مالکان کی ہڑتال

کراچی(آئی این پی )کراچی  میں بس مالکان نے آج (جمعرات سے ) غیر معینہ مدت   کیلئے  ہڑتال کا اعلان کر دیا۔تفصیل کے مطابق کراچی میں ٹریفک کے بھاری چالانوں، بھاری جرمانوں سے تنگ آ کر ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج بن گئے ۔  بس مالکان نے  غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر جانے کا اعلان کر دیا۔کراچی بس اونرز ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ  آج  جمعرات سے پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، ایسوسی ایشن کے صدر فاروق احمد نے بس مالکان سے   سے بسیں نہ چلانے کی اپیل  کی ہے صدر کراچی بس اونرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہڑتال جاری رہے گی۔دریں اثنا، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے گزشتہ روز کورنگی ایسوی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں تاجروں اور صنعت کاروں کو بتایا کہ ای چالان سے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 30 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر احتجاج کے باعث ٹریفک کی بندش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی