دبئی (آئی این پی)متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی کے موقع پر گھروں، ریتیلے علاقوں اور دیگر غیر مجاز مقامات پر جانوروں کے غیر قانونی ذبح کے خلاف بلدیاتی اداروں نے وسیع پیمانے پر کریک ڈان کا اعلان کیا ہے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اماراتی حکام نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ صرف منظور شدہ مذبح خانے استعمال کریں، اور خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 ہزار درہم سے 20 ہزار درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے