چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا کا محکمہ ماحولیات ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں قائم اینٹوں کے بھٹوں کا اچانک دورہ کیا۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد بھٹہ مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو نوٹس جاری، بعض پر جرمانے۔ لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر سخت تنبیہ جاری کی گئی۔ کم سن بچوں سے مشقت لینے پر بھٹہ مالکان کو آخری وارننگ دی گئی۔