انیب نے ساتھی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کی
اویس نے سابق بیوی کو صلح کے بہانے گھر بلوا کر زیادتی کی
لاہور(کرائم رپورٹر) ستوکتلہ اورشادباغ میں2خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیوز بنا لی گئیں۔بتایا گیا ہے کہ شادباغ کے علاقے میں اویس نے بھابھی کی مددسے سابق بیوی کو صلح کے بہانے گھر بلوا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بھی بنا لیں۔ستوکتلہ میں انیب نے ساتھی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کی اور ویڈیو ز بنا کر بلیک میل کیا۔ مقدمات درج ہونے کے باوجود ایس ایس آئی او یو سیل ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔