منشیات سپلائی کرنیوالا نیٹ ورک پکڑا گیا

کاہنہ پولیس کی بروقت کارروائی، دو منشیات فروشوں کو پکڑ لیا 
ملزموں سے 780 گرام آئس برآمد، مقدمات درج، تفتیش جاری 
لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ چوکی لکھو ڈھی پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے ضلع قصور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کاہنہ چوکی لکھو ڈھی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ منشیات فروش دلشاد کو روہی نالے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم دلشاد کی نشاندہی پر دوسرے منشیات فروش فیاض کو نشتر کالونی سے گرفتار کیاگیا۔ ملزمان ضلع قصور کلیاں گاؤں سے منشیات آرڈر پر منگواتے تھے۔ ملزمان نشتر کالونی اور بیدیاں روڈ کے گردونواح میں منشیات فروخت کرتے تھے۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 780 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کی بیخ کنی کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں