لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے پشاور میں کورئیر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ترجمان اے این ایف کے مطابق نوشہرہ سے زاہد الرحمان نامی ملزم گرفتار جس نے 11 منشیات بھرے پارسل مختلف شہروں کے لیے بک کیے تھیمنشیات والے پارسل 25، 26 مارچ اور 7 اپریل کو ضبط کیے گئے، جو کہ مختلف شہروں کو بھیجے جا رہے تھیپارسل میں سے 5.7 کلو چرس، 200 گرام آئس، 120 ایکسٹسی گولیاں، 150 گرام افیون، جعلی کرنسی اور 30 بور پستول بھی زاہد الرحمان کے قبضے سے برآمد کی گئی گرفتار ملزم زاہد الرحمان کی دی گئی معلومات اور اے این ایف کی انٹیلیجنس کے زریعے 11 اپریل کو منشیات اسمگلر محمد یونس کے سیالکوٹ ترسیل کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی اے این ایف ٹیم کی مکمل نگرانی کے بعد حاجی کیمپ پشاور کے قریب 3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاجبکہ ملزمان کی سہولت کاری میں ملوث کورئیر آفس کا ملازم بھی گرفتار کرلیا گیاملزمان کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان بین الصوبائی منشیات ترسیل میں ملوث تھیملزمان نے بارہ اور دیگر علاقوں سے منشیات حاصل کرکے کورئیر سروس کے ذریعے منتقل کیں اے این ایف کی آن لائن کورئیر نیٹ ورکس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کورئیر سروسز سے مشتبہ پارسلز کی نگرانی سخت کرنے اور تعاون کی اپیل کی