لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے جنوبی امریکہ سے کوکین اسمگل کرنے والے گروہ کے خلاف بڑا آپریشن، لاہور میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دو بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 5 کلو کوکین ضبط کر لی چھاپے کے دوران گاڑی میں چھپائی گئی کوکین بر آمد ہوئی ملزم موقع پر گرفتار،اطلاع پر اے این ایف کا چھاپہ، مزید کوکین بر آمد،اسمگلرز کے نیٹ ورک کی نگرانی کے لیے خفیہ اہلکار تعینات،اے این ایف افسر نے فرضی لین دین کے ذریعے نیٹ ورک کے راز فاش کیے۔لاہور میں کوکین سپلائی کے نیٹ ورک کی تمام سرگرمیاں ناکام بنا دی گئیں،کارروائی میں دو ملزمان اور دو لگڑری گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں،منشیات کی سپلائی روکنے میں اے این ایف انٹیلیجنس کی اہم کامیابی۔لاہور کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپوں سے اسمگلنگ کا نیٹ ورک مکمل طور پر بے نقاب،اے این ایف ملک سے منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم