2 ملزم شہزاد ، حسنگرفتار،10موبائل ، 2 لاکھ نقدی اور 2 پستول برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال رؤف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل فون لوکیشنز کی مدد سے کی گئیں۔ ملزمان مختلف علاقوں میں علی الصبح شہریوں سے جھپٹے کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان موبائل فونز کے پارسل بنا کر مختلف کارگو کمپنیوں کے ذریعے پشاور سمگل کرتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ ملزمان سے 10 چوری شدہ موبائل فون، 2 لاکھ نقدی اور 2 پستول برآمد ہوئے۔ ملزمان میں شہزاد اور حسن شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔