پارٹی رہنمائوں کی رائے لی جا رہی ، احتجاج تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے ہوگا
عمران خان کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے، صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخواکی گفتگو
پشاور(خصوصی رپورٹ) پی ٹی آئی نے آئندہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج سے متعلق پارٹی رہنمائوں کی رائے لی جا رہی ہے، 5 اگست کا احتجاج تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے، عوام ان کے ساتھ ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔