اپوزیشن کے ساتھ مل کر عید کے بعد احتجاج کریں گے: جنید اکبر

اختلاف رائے ہر بندے کا حق ہے لیکن  تھپڑ  مارنے جیسی چیزوں کی حمایت نہیں کرتے
بانی سے ملاقات کے لئے  لوگ چاہتے ہی نہیںٹائم پر پہنچیں:اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف خیبر پختونخوا  کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے  جیل والے ملاقات کرنے دیں یا نہ دیں، بانی پی ٹی آئی جب بلائیں گے ہم آئیں گے۔ اپوزیشن کے ساتھ مل کر عید کے بعد احتجاج کریں گے۔راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ میں پیغام لے کر نہیں پیغام لینے آیا ہوں، شیر افضل مروت دوست ہے، میں نے اس کے بارے جو بات کی وہ بانی کو بھی بتائوں گا۔ ملاقات کے لئے  لوگ چاہتے ہی نہیں ہم ٹائم پر پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے میں کامیاب ہوں گے، ملاقاتیں جاری ہیں۔ اپوزیشن کے ساتھ مل کر عید کے بعد احتجاج کریں گے۔ تھپڑ مارنا انتہائی غلط بات ہے، اختلاف رائے ہر بندے کا حق ہے لیکن اس طرح کی چیزوں کی حمایت نہیں کرتے۔