جب تک بانی سے ملاقات نہیں ہو جاتی ، مجوزہ معدنیات بل پاس نہیں ہوگا:جنید اکبر

پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے جب تک میری ان سے ملاقات نہیں ہو جاتی اس وقت تک مجوزہ معدنیات بل پاس نہیں ہوگا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔جنید اکبر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات مجھے دیے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک میری ان سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک بل پاس نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا ہے میں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے احکامات پی ٹی آئی کے ارکان تک پہنچا دئیے ہیں۔صدر پی ٹی آئی کے پی کا کہنا ہے بل کا جائزہ لینے کے لیے میں نے 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کی تھی، قائم کردہ کمیٹی نے رپورٹ تیار کرکے مرکزی قیادت کو ارسال کر دی ہے۔