ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں مال سے محروم

مختلف علاقوں میں نقدی موبائل چھینے گئے، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی چوری
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا، ذرائع کے مطابق بادامی باغ میں عزیزاللہ سے اڑھائی لاکھ روپے اور موبائل فون، جوہر ٹائون میں طاہر حسن سے دو لاکھ روپے اور موبائل فون جبکہ فیکٹری ایریا میں مزمل سے دو لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ اسی طرح داتا دربار میں ندیم سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے اور شالیمار میں مشتاق سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور دیگر سامان لوٹا گیا، علاوہ ازیں ہربنس پورہ اور لوئر مال سے گاڑیاں جبکہ وحدت کالونی، گرین ٹائون اور مصطفی آباد کے علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔