چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

مختلف علاقوں سے نقدی، موبائل فون، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں لوٹ لی گئیں۔ ریس کورس میں عون سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں بلال سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے، باغبانپورہ میں ادریس سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے، قاضی انڈسٹریل اسٹیٹ میں راشد سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے اور لوہاری میں شجاع سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ ڈیفنس اور ساندہ سے گاڑیاں جبکہ ہربنس پورہ، شالیمار اور شاہدرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے