شاہدرہ پولیس نے جھپٹا مار گینگ گرفتار کرلیا

لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد پر مشتمل جھپٹا مار گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق، ملزمان مل کر راہ چلتے لوگوں کے پرس، موبائل اور نقد رقم چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان شاہدرہ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایک موٹر سائیکل اور پانچ موبائل فون برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزمان میں یاسر اور ارشاد شامل ہیں۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ ایس پی سٹی نے اسٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ بلال احمد کا کہنا ہے کہ متحرک اسٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔