خواتین سے جھپٹا مار کر پرس چھیننے والا گینگ کوگرفتار

 ملزمان سے 5 عدد لیڈیز پرس 5 موبائل فون 1 عدد لیپ ٹاپ ، نقدی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین سے جھپٹا مار کر پرس چھیننے والا گینگ کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او نواب ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی گروپ کو ٹریس کرکے علی ٹاؤن سے حراست میں لیاملزمان مارکیٹ اور بازاروں میں خواتین کو ٹارگٹ کرتے تھے ملزمان جھپٹا، چوری، ڈکیتی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں ایس پی صدر ڈاکٹرغیور احمد خاں کے مطابق ملزمان سے 5 عدد لیڈیز پرس 5 موبائل فون 1 عدد لیپ ٹاپ 2 لاکھ سے زائد چھینی گئی نقدی برآمد کی گئی ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ملزمان کبیر اور زیشان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیسٹریٹ کریمنلز کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے