قبضہ سے 3 موبائل نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ، مقدمات درج کر لیے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)لوئر مال پولیس نے شہریوں سے جھپٹا مار کر موبائل چھیننے والا دو رکنی گینگ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق لوئر مال کے علاقے میں چند روز قبل سڑک پر فون سنتے شہری کا موبائل چھیننے کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کی جانب سے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے لوئر مال پولیس کی ٹیم نے 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریس کر کے ان کے قبضہ سے 3 موبائل نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے