لاہور(کرائم رپورٹر)خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ اورموٹر سائیکل چورگروہ گرفتارکرلیاگیا۔ مغلپورہ پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے پھاٹک کے قریب سے دو خواتین کو رائونڈ اپ کر لیا جو بابا صادق سائیں دربار پر آئی خاتون کے کان سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گئی تھیں جن کو متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر گرفتار کر لیا گیا جوچوری کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔مستی گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ ماکر موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ عمران الحق عرف مانی اور ساتھی نعمان عرف نومی کو گرفتار کر کے 3 موٹر سائیکل موبائل اور ناجائزاسلحہ برآمد کر لیا۔ چوکی نادر آباد پولیس نے خواتین سے موبائل اور بیگ چھین کر فرار ہونے والا ملزم یاسر مسیح گرفتار کر لیا۔