چھریوں کے وار ، 3افراد زخمی

 لاہور (کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں تلخ کلامی کے دوران ملزمان نے چھریوں کے وار سے تین افراد کو زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹاؤن بیڑ پنڈ میں تلخ کلامی کے دوران ملزمان نے چھریوں سے وار کر کے تین افراد شبیر حسین، اس کے بیٹے عبدالحسیب اور عبدالعلیم کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے کے دوران تین افراد کو زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزموں میں محمد حنیف، اس کے بیٹے اویس حنیف اور عدیل حنیف شامل ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے ٹوکہ اور چھرا برآمد کر کے متاثرہ فریق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے کامیاب کارروائی کرنے پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔