چھریوں کے وار سے دو بھائی زخمی، ملزموں کی تلاش جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)شادباغ کے علاقے میں چھریوں کے وار سے دو بھائی زخمی ہو گئیپولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق زخمی محمد امین اور محمد جنید کی کزن کے ساتھ محلے دار نے بدتمیزی کی جس کے بارے پوچھ گچھ کیلئے زخمی بھائی وہاں گئے۔جیسے ہی محمد امین اور جنید موقع پر پہنچ تو ملزمان نے ان پر چھریوں اور قینچی سے حملہ کر دیاحملے کی زد میں آکر کر دنوں بھائی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے زخمی محمد امین کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ملزمان تاحال فرار ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔