لاہور (کرائم رپورٹر )ملت پارک میں چھریوں کے وار سے خاتون کو زخمی کر دیاگیا۔ملزمہ مریم بھٹہ چوک نادر آباد سے اتحاد کالونی ملت پارک نجمہ کے گھر آئی اور خاندانی رنجش پر قتل کی نیت سے وار کئے۔نجمہ کے سر اور انگلی پر زخم آئے ملزمہ کو موقع سے فوری گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والی چھری بھی برآمد کر لی گئی۔ملزمہ کومقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔