حنیف پارک :چھریوں کے وار سے نوجوان زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر) بادامی باغ کے علاقہ حنیف پارک میں معمولی جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا، جہاں چھریوں کے وار سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیاریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ بشارت کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھگڑا معمولی نوعیت کا تھا جو بعد ازاں شدت اختیار کر گیامزید کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے۔