ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بنوں کے علاقے نورڑ میں دہشتگردوں کی سڑک کنارے آئی ای ڈی (بم) نصب کرنے کی کوشش کو ڈرون حملے کے ذریعے ناکام بنا دیا۔
کارروائی کی تفصیل:
دہشتگرد گروہ فتنۃ الخوارج کے افراد سڑک پر بم نصب کر رہے تھے۔فوری اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ڈرون کے ذریعے نشانہ بنا کر دہشتگردوں کو نقصان پہنچایا گیا اور ان کے عزائم ناکام بنا دیے گئے۔آپریشن کے بعد علاقے کو مکمل کلیئر قرار دے دیا گیا۔
پولیس کا مؤقف:
ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے کہا:بنوں پولیس ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ ہے۔عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔دہشتگرد عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل ہو رہا ہے۔فوری کارروائی کے باعث ممکنہ بڑا سانحہ ٹل گیا۔
پس منظر:
حالیہ ہفتوں میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے، جنہیں پولیس اور فورسز کی بروقت کارروائی سے ناکام بنایا جا رہا ہے۔