راولپنڈی؛ حساس مقامات اور عمارتوں پر اینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنے پر غور

راولپنڈی؛ حساس مقامات اور عمارتوں پر اینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنے پر غور

وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں حساس مقامات اور اہم سرکاری عمارتوں کی حفاظت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

 آر پی او خالد ہمدانی کی سربراہی میں ریجنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چینی منصوبوں اور حساس سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے جدید اینٹی ڈرون سسٹمز اور گنز نصب کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس میں اہم پولیس افسران نے شرکت کی، جن میں شامل تھے:

ایس ایس پی آپریشن ملک طارق
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ناصر علی
دیگر متعلقہ افسران
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ:چینی ماہرین کی رہائش گاہوں، کام کرنے کے مقامات اور آمدورفت کے راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت اور محفوظ بنائی جائے گی۔اسپیشل برانچ کو تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز، عملے اور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کا مکمل اور بلا تفریق آڈٹ کرنے کا حکم دیا گیا، اور سیکیورٹی گارڈز کی تصدیق لازمی ہوگی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو بروقت روکا جا سکے۔تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا گیا کہ وہ سیکیورٹی خدشات کی نشاندہی اور معلومات کے تبادلے کو اپنی اجتماعی ذمہ داری سمجھیں۔اسپیشل برانچ کو ممکنہ خطرات کم کرنے کے لیے جامع سروے کرنے کا ٹاسک بھی سونپا گیا تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔